امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست پر انور مقصود کادلچسپ تبصرہ

0

کراچی(جی این اے) نامورمصنف،طنز و مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست پر دلچسپ تبصرہ دے دیا۔

انور مقصود نے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہوگی کہ امریکا سے میچ ہاروجاؤ،تبہی قرضہ ملے گا، اسکے علاوہ تو مجھے شکست کی کوئی دوسری وجہ نظر نہیں آتی۔

انور مقصود نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ اب آدھی قیمت میں وہی ٹکٹ فروخت کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.