امریکا سے بدترین شکست،بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھ گئے

0

راولپنڈی(جی این اے)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں امریکا سے پاکستان کی عبرتناک شکست پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور عرفان پٹھان نے بابراعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھادیئے۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے گرینڈ پریری سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس میچ میں کپتان بابراعظم نے t20 انٹرنیشنلز میں ویرات کوہلی کےریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔بابراعظم مختصر ترین فارمیٹ میں 4 ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔لیکن اب امریکا سے شکست کے بعد بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.