اسلام آباد(جی این اے) بانی پی ٹی آئی عمران خان نی کہا ہے کہ صرف ان سے بات کرونگا جو طاقتور ہیں، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،کوئی رعایت نہیں مانگی،جیل میں ہوں ٹوئٹ نہیں کرسکتا،ہاں ٹوئٹ کی ہدایات کرتا ہوں۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ حمود الرحمان کمیشن بنانے کے 2مقاصد تھے،ایک یہ کہ ایسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے،کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جنرل یحیٰی کو ذمہ دار ٹھہرایا کہ اس نے سب کچھ اپنی طاقت کے لیے کیا اور آج ملک میں دوبارہ وہی کچھ دہرایا جارہا ہے جس سے معیشت تباہ ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہمارے دور میں ساڑھے 3سال میں نیب نے ساڑھے چارسو ارب روپے جمع کیے، اب گیارہ سو ارب مزید جمع ہونے تھے لیکن نیب ترامیم کے باعث ایک دفعہ 3لاکھ دوسری دفعہ ڈیڑھ کروڑ روپے جمع ہوئے، نیب ترامیم کی وجہ سے ملک کا 11 سو ارب روپے کا نقصان ہوا، جو ملک پہلے سے ہی گھٹنوں کے بل پر ہو وہ اتنا نقصان برداشت نہیں کرسکتا۔