اسلام آباد(جی این اے)بالر نہیں۔۔۔آل رائونڈر ہوں میں،،شاہین آفریدی نے آئی سی سی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے فوٹو شوٹ ہورہا تھا،جب باری آئی شاہین آفریدی کی تو انہوں نے اپنے کارڈ پر اپنے نام کے نیچے بالرلکھا ہوا دیکھا تو سخت برہم ہوگئے اورآئی سی سی کی میڈیا ٹیم کو شکایت کرڈالی کہ مین بالرہی نہیں آل رائونڈر ہوں،صرف بالر میرے نام کے ساتھ کیوں لکھ دیا گیا ہے۔