آکھ لڑے بدوبدی،،چاہت فتح علی کا گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ

0

اسلام آباد(جی این اے)ستائس ملین سے زیادہ ویوزحاصل کرنے والا چاہت فتح علی خان کا بے سراگانا آکھ لڑے بدوبدی یوٹیوب نے کاپی رائٹ کا کہہ کرڈیلیٹ کردیا ہے۔

یہ گانا چاہت فتح علی خان نے ایک مہینہ پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈکیا جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا وائرل ہوگیا کہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسکے چرچے ہوگئے حتی کہ اس پر ٹک ٹاک بھی بنائے جانے لگے،انسٹا گرام پر بھی اسکا ٹرینڈ بن گیا۔

چاہت فتح علی خان کا گانا یوٹیوب سے ختم کرنے پر جہاں کچھ صارفین نے سکون کا سانس لیا وہیں کچھ نے تنقید بھی کی کہ انڈیا جب ہمارے گانے چراتا ہے تو اس وقت کاپ رائٹ کا ایشو نہیں بنتا تو اس گانے پر ایسا کیوں کیا گیا۔کچھ نے تو بہت غصے کا بھی اظہارکردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.