کراچی(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ انیس فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور نو مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی۔چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں منعقد ہوں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔بھارتی ٹیم اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔
23فروری کو پاکستان بمقابلہ بھارت دبئی میں ہوگا۔