آئی سی سی ورلڈکپ کا میگا ایونٹ،پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انیسویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک میں مد مقابل آئیں گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے سات بجےشروع ہو گا،امریکا سے شکست کے بعد ٹیم پر کافی دباؤ ہے،پاکستان کو میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے بھارت کو ہر صورت ہرانا ہو گا، آج کا میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کا سپر 8 کا سفر مشکل ہو جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.