سونف کے فائدے ہی فائدے

پیٹ کے مسائل ہیں یاجلد کےسونف دونوں کیلئے فائدہ مند ہیں

0

جی این اے رپورٹ

ہم کھانے پینے کی بہت سی چیزیں استعمال کرتے ہونگے مگر ان چیزوں میں بہت کم ایسی چیزیں ہونگی جنکے طبی فوائد سے ہم واقفیت نہیں رکھتے،مثلاً سونف اللہ کی ایسی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جسکے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ کا ہم یہاں تذکرہ کریں گے۔

آج کل چونکہ گرمیوں کا موسم اپنے جوبن پر ہے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹھنڈی اشیاہ کا استعمال بڑھا دیا جائے،اس حوالے سے سونف بھی گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے بہت فائدہ مند ہے،یہ جسم کی گرمی کو کم کرتا ہے اورمزاج کو پرسکون بنا دیتا ہے۔

علاوہ ازیں ہاضمے کو درست رکھتا ہے،بدہضمی اورگیس جیسے مسائل سے بچاتا ہے،اکثرخواتین پیٹ بڑھنے کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں اس کیلئے صبح نہارمنہ اسکا پانی ابال کرٹھنڈا کرکے روزانہ ایک گلاس پی لیا جائے تو یہ شکایت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

اگر جسم میں پانی کی کمی ہوجائے تو سونف کو پانی میں مکس کرلیا جائے اگر تھوڑی شکراورتخ ملنگا بھی ڈال دیا جائے تو یہ بہترین اورصحت مند مشروب ثابت ہوگا،اگر لو لگ جائے تو بھی اسکا پانی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اکثرخواتین کو جلد کے مسائل درپیش ہوتے ہیں اس کیلئے بھی سونف بہترین غذا ہے،کیل مہاسوں کو بھی کم کرتا ہے،اورجلد میں نکھار بھی لاتا ہے۔

آج کل اکثرلوگ الرجی کا بھی شکاررہتے ہیں،منہ میں بارباربلغم بھی جمع ہوجاتا ہے ایسی صورت حال میں سونف کھانے یا اسکا پانی پینے سے ایسی شکایات دورہوجاتی ہیں،جن لوگوں کو بہت زیادہ بھوک لگتی ہے اوروہ زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے وزن بڑھا لیتے ہیں انکو بھی چاہیے کہ وہ سونف لازمی استعمال کریں کیونکہ یہ بھوک کی شدت کو کم کردیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.