ذرافہ دوسالہ بچی کو منہ میں ڈال کرفضا میں لے گیا؟
والدین چڑیا گھر ضرورجائیں مگربچوں کے معاملے میں احتیاط بھی برتیں
ٹیکساس(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سب کو خصوصا والدین کے دل دہلا دئیے،جی ہاں امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پارک میں ذرافے نے چھوٹی بچی کو منہ میں پکڑ کر فضا میں لے گیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سفاری پارک میں سیر کیلئے آئی ایک فیملی اپنی گاڑی میں بیٹھہ کرذرافے کو کھانے کی چیزیں دے رہی تھی،دوسال کی بچی اپنی ماں کی گود میں موجود تھی کہ ذرافے نے اچانک بچی کی شرٹ منہ میں ڈال لی اورمنہ اوپر لے گیا جس سے بچی بھی ساتھ فضا میں گئی مگر فوراً ہی ذرافے نے منہ کھول دیا اوربچی کو ماں نے فوراً ہاتھوں میں تھام لیا۔
اس ویڈیو میں بچی کے باپ نے کہا کہ یہ ایسا منظر تھا کہ ہم بہت زیادہ ڈرگئے تھے،خوش قسمتی ہے کہ بچی کو ماں نے پکڑلیا۔