آئندہ بجٹ میں کھانے پینے کی کونسی چیزیں مزیدمہنگی ہونے کا امکان؟

عوام کو خدشہ ہے روٹی اورآٹا بھی پھرسے مہنگا ہوجائے گا

0

لاہور(جی این اے)سفید پوش طبقے کیلئے ایک بری خبرمنظرعام پر آگئی ہے،آنے والے بجٹ میں روزمرہ استعمال کی بہت سی چیزیں مہنگی کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

ایک فیصد سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد چینی،گھی،صابن،شیمپو،پتی،مصالحے،بچوں کے کھانے پینے کی چیزیں،اورڈائپرز وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ کیا جارہاہے۔

الیکٹرونکس کی چیزیں بھی ایک فیصدسیلز ٹیکس بڑھنے سے مزید مہنگی ہوجائیں گی۔علاوہ ازیں ،کپڑے اورلیدراشیابھی مہنگی ہوسکتی ہے۔عوام کو یہ بھی خدشہ ہے کہ بجٹ کے بعد سستا کیا جانے والا آٹا اورروٹیاں بھی مزید مہنگی کردی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.