بھارت سے شکست،نسیم شاہ روتے ہوئے گرائونڈسے باہرآئے
ہماری پاکستانی ٹیم صرف نسیم شاہ ہی ہے،مداح بھی افسردہ ہوگئے
نیویارک(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت سے چھ رنز سے قومی ٹیم کی شکست نے مایہ نازبلے بازنسیم شاہ کو رونے پر مجبورکردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے امریکہ سے ہارکرکرکٹ کے مداحوں کو حیران کرنے کے بعد بھارت سے بھی چھ رنز سے شکست اپنے نام کرلی،بھارت کی ٹیم ایک سو انیس رنز بنا سکی جو کسی بھی اچھی ٹیم کیلئے زیادہ بڑا ہدف نہیں تھا،مگر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک سوتیرہ رنز بنا کرمیدان سے آوٹ ہوگئی۔
آخری اوورمیں نسیم شاہ اورشاہین آفریدی وکٹ پر موجود تھے مگر بدقسمتی سے صرف چھ رنز کا ہدف دونوں پورا نہ کرسکے جسکا دکھ نسیم شاہ کو اتنا ہوا کہ وہ روتے ہوئے گرائونڈ سے باہر آئے جس پر انکے مداح بھی افسردہ ہوگئے،حالانکہ نسیم شاہ کی انفرادی کارکردگی بہت اچھی رہی انہوں نے چارگیندوں پر دس رنزبھی بنائے اورچاراوورز میں تین وکٹیں صرف اکیس رنز دے کرحاصل کی تھیں۔
نسیم شاہ کے آنسودیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہماری پاکستان کی ٹیم صرف نسیم شاہ ہیں۔