اسلام آباد(جی این اے)وزیراعظم شہبازشریف کی نریندرمودی کو تیسری باربطوروزیراعظم حلف لینے پر مبارک باد۔
سوشل میڈیا اکائونٹ پرشہبازشریف نے اپنے پیغام میں نریندرمودی کو مبارک باد پیش کی ہے۔یاد رہے کہ نریندرمودی نے نوجون کو حلف اٹھایا تھا جس میں سات علاقائی ملکوں کے سربراہان نے شمولیت کی،علاوہ ازیں تقریب حلف برداری میں شوبز کی شخصیات بھی شریک ہوئیں تھیں۔