وفاقی کابینہ کا اجلاس، "آپریشن عزم استحکام” کی منظوری

0

اسلام آباد(جی این اے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، "آپریشن عزم استحکام” کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو "عزم استحکام آپریشن” سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔اس کے علاوہ مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیاگیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آپریشن عزم استحکام کی وجہ سے عوام کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.