بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے درودشریف پڑھ کرسب کوحیران اورمودی کوسیخ پاکردیا

بی جے پی تشدد،خوف اورنفرت پھیلانے والی جماعت ہے،راہول گاندھی کا لوک سبھامیں دبنگ خطاب

0

ممبئی(ویب ڈیسک)بی جے پی صرف نفرتیں،تشدداورخوف پھیلانے کیلئے ہے،دنیا میں جتنی بھی عظیم شخصیات گزری ہیں انہوں نے ہمیشہ خوف کے خاتمے کی بات کی،اوردوسروں کو بھی یہ نصیت کی کہ کسی سے نہ ڈرو،بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے لوک سبھا کے اجلاس میں حضرت محمدﷺپر درود بھیج کر سب کو حیران اوروزیراعظم مودی کو سیخ پا کردیا۔

راہول گاندی نے کسی کی بھی پرواہ کئے بغیر بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خوف،نفرت اورتشددبی جے پی پھیلارہی جبکہ دعوی انکے لیڈرہندوہونے کا کررہے ہیں اورساتھ ساتھ نفرتوں کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

بی جے پی راہول گاندھی کے خیالات جان کرغصے سے آگ بگولہ ہوگئی حتی کہ وزیراعظم نریندرمودی نے کہہ دیا کہ راہول نے پورے ہندومعاشرے پر الزام تراشی کی ہے لہذا وہ سب سے معافی مانگیں جس پر راہول گاندھی نے بھی صاف کہہ دیا کہ مودی اورآرایس ایس پوراہندوسماج ہرگزنہیں ہوسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.