لاہور(جی این اے)خواتین کو محفوظ بنانے کیساتھ پنجاب کی ترقی دیکھ کربہت خوشی ہورہی ہے،مریم نوازنے بطوروزیراعلی سودنوں میں جو اقدامات کئے وہ تعریف کے ہی لائق ہیں،نامور اداکارہ عروہ حسین کے وزیراعلی مریم نوازکیلئے بھرپورتعریفی کلمات۔
عروہ حسین نے مزید تعریف کرتے ہوئے اپنا موقف دیا کہ سیفٹی ایپ،ورچوئل خواتین پولیس اسٹیشنز،خواتین ہاسٹل،پبلک ٹرانسپورٹ اورایی بسوں کے پراجیکٹ کا آغاز کرکے دراصل خواتین کو صیح معنوں میں بااختیاربنانے کی نشادندہی کررہا ہے۔
عروہ نے کہا کہ سی ایم صاحبہ عوام کی خدمت جاری رکھیں،آپ عظیم کام کررہی ہیں۔