وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر سے اہم ملاقات

0

آستانہ:(جی این اے)وزیر اعظم پاکستان کی روس کے صدر سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے ولاد یمیر پوٹن کو دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے اچھا لگا، پاکستان روس کے دیرینہ اور کاروباری تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانا ہے۔ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی مزید فروغ دینا ہے۔

اس موقع پرروسی صدرنے کہا کہ تجارتی روابط کی بدولت پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنا تعاون بڑھاسکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی  تعاون بڑھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.