بجلی کے بلوں میں ہوشرباہ اضافے کا ذمہ دارکون،،معلوم ہوگیا

0

لاہور(جی این اے)بجلی کے بلوں میں کیوں اضافہ کیا گیا اوراسکا کون ذمہ دارہے یہ معلوم ہوگیا ہے،ایف آئی اے نے مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کرلی ہے جو وزیراعظم کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

بلوں میں دوسوسے اوپرتک یونٹ ڈالنے کا عمل پروریٹا نظام کے تحت کیا گیا جسکی وزیراعظم کو رپورٹ دے دی گئی ہے،اس حوالے سے لیسکوکے ذرائع نے خبر منظرعام پر لائی ہے کہ وزارت توانائی کے احکام ہی زیادہ بلز کے ذمہ دار ہیں،اس رپورٹ میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ وزارت توانائی کے خلاف باقائدہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈسکوزمیں پروریٹا نظام کا اطلاق وزارت توانائی نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.