کوہ پیما کی بائیس سال بعدبرف میں جمی لاش مل گئی
اتنے برسوں میں بھی پاسپورٹ،جوتے اوردیگرسامان لاش کے پاس محفوظ رہا
پیرو(ویب ڈیسک)امریکہ کی ایک ریاست پیرو میں بائیس سال قبل ایک کوہ پیما حادثے کا شکارہوا تھا جسکی لاش برف میں جمی ہوئی اب جاکر ملی ہے۔
امریکہ کی جو میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں انکے مطابق انسٹھ سالہ ولیم آج سے بائیس سال پہلے پیرومیں برفانی چوٹی پر چڑھنے کی مہم میں گیا مگر کسی ایسے حادثے کا شکارہوگیا کہ اسکی لاش تک نہیں ملی،اگرچہ کافی دن تک اسکی تلاش کی گئی تھی مگر پھر سب نے مایوس ہوکر تلاش کرنا ترک کردیا ھتا۔
اب چونکہ پوری دنیا میں موسم کی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جسکی وجہ سے برفانی چوٹیاں بھی پگھلنے لگی ہیں یہی وجہ ہے کہ پیرو کے پہاڑوں پر پڑی برف بھی جب پگھلنا شروع ہوئی تو ولیم کی جمی ہوئی لاش بھی سامنے آگئی ۔لاش کی شناخت اسکے پاسپورٹ،جوتوں اورباقی سامان کی مدد سے ہوئی جو اتنے برسوں بعد بھی محفوظ تھا۔
اس سے قبل بھی ریسکیو ٹیموں کو پرانے کوہ پیمائوں کی لاشیں ان پہاڑوں سے مل چکی ہیں۔