اسلام آباد(جی این اے)زراعت والے بھی ہوجائیں تیار،ٹیکس لگنے والا ہے،آئی ایم ایف کا ڈومورکا مطالبہ مان لیا گیا ہے،ٹیکس وصولی کا پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔
منظرعام پر آنے والی خبرکے مطابق ماہرین آئی ایم ایف نے اس حوالے سے ملکی حکام سے بات چیت کی،تمام صوبوں سے الگ الگ بات چیت کی گئی جس میں افسران وفاقی وزارت خزانہ اورصوبائی افسران بھی تھے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے زراعت پر انکم ٹیکس حاصل کرنے کو بہتربنانے کا مطالبہ کیا،جسے صوبوں سمیت وفاق نے بھی مان لیا ہے اوردودن کا ٹائم بھی مانگ لیا،بارہ جولائی تک پلان جمع کرادیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ذراعت سے ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح چھ لاکھ سالانہ سے زائدآمدنی پر ہوگی۔انکم ٹیکس کے ریٹ بھی زرعی آمدن پر نارمل انکم ٹیکس کے مطابق ہوں گے،صوبوں نے بھی مالیاتی ادارے کو تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے،کے پی حکومت کے بھی آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہوگئے ہیں۔