مشہورداعش سربراہ ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کو بھی سزائے موت سنادی گئی

0

عراق(ویب ڈیسک)مشہورداعش لیڈرابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کے بعد اہلیہ ابوبکر کو بھی سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

ابوبکرالبغدادی کی بیوہ پر یہ الزام تھا کہ وہ داعش کیساتھ مسلسل کام کرتی رہی ہے،اورکچھ خواتین کو اپنے ہی گھرمیں قیدی بنا کربھی رکھا رہا جسکے باعث انہیں موت کی سزاسنائی گئی۔

خبرایجنسی سے سامنے آنے والی خبرمیں یہ بھی بتایا گیا کہ ابوبکرکی بیوہ جسکا نام اسمامحمد ہے کو ترکی سے حراست میں لیا گیا اورعراق پہنچایا گیا جہاں انہیں سزاسنائی گئی تاہم سزاپر عمل درآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد کیا جائے گا۔یادرہے کہ ابوبکربغدادی پانچ سال پہلے شام میں امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.