پنسلوینیا(ویب ڈیسک)امریکہ کے سابق صدرڈونلڈٹرمپ ایک ریلی میں شریک تھے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے،ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والا بھی ماردیا گیا۔
ہٹلر میں ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا،ٹرمپ بھی اسٹیج پر تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی،گولیوں کی بوچھاڑجاری تھی کہ ٹرمپ فوراًنیچے کی جانب جھک گئے،ایک گولی ٹرمپ کے کون کو چھوکرگزرگئی،کان پر خون بھی دیکھا گیا ہے،ٹرمپ نے بعدازاں ہوا میں مکا بھی لہرادیا،،سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ٹرمپ کو فوراً حفاظت میں لے لیا اورساتھ لے گئے جسکے بعد ریلی بھی ختم کردی گئی۔پراسیکیوٹرکائونٹی نے تصدیق کی کہ ٹرمپ کو ایک گولی لگی ہے۔
فائرنگ میں استعمال ہونے والی بندوق بھی برآمدکرلی گئی ہے،جس وقت فائرنگ کی گئی ٹرمپ سوگزکے فاصلے پر تھے،ہلاک ہونے والا حملہ آوربہترین نشانہ بازبھی تھا مگر تاحال اسکی شناخت نہیں بتائی گئی۔واقعہ کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔