جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں 26جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان کردیا
مہنگائی اوربجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،حافظ نعیم الرحمان
لاہور(جی این اے)مہنگائی اوربجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں چھبیس جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کرے گی،بجلی میں جو ظالمانہ اضافہ کیا گیا اسکے خلاف بھی چھبیس جولائی کو اسلام آباد میں اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا جب تک کہ ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا۔
مزید کہا کہ حق دوعوام کو تحریک شروع کررہے ہیں،سٹرکوں پر نکل آئیں گے،اورعوام کے حق کیلئے عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائیں گے،ہماری تحریک کا مقصد قوم دشمن بجٹ کے خلاف ہے،آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے،اب حکومت کو بلوں میں عوام کو ریلیف دینا ہوگا،حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کو بھی خوش آئند قراردیا ہے،اورکہا کہ اب الیکشن کمیشن کی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی ہے،چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ وہ استعفی دے دییں،الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والی جماعتوں نے بھی مخصوص سیٹیں حاصل کرلی ہیں،اب سپریم کورٹ کا پورافیصلہ مانا جائے آدھا نہیں۔