نویں اوردسویں محرم کو طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی

0

لاہور(جی این اے)پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے نو اوردس محرم کو طوفانی بارشوں کے ہونے کا امکان ظاہرکیا ہے،آج رات بھی بارش ہوسکتی ہے۔ریسکیوادروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نویں دسویں محرم کو شدید بارشیں ہوسکتی ہیں لہذا جلوس کی انتظامیہ کو چاہیے کہ احتیاط کریں،بجلی کے کھمبوں اورتاروں سے بچ کرچلیں،علاوہ ازیں جو چھتیں کمزورہیں ان پر محفلوں کا انعقاد نہ کیا جائے،ندی نالوں اوردریائوں کو پارکرنے کی بھی کوششیں نہ کی جائیں،جو علاقے پہاڑی ہیں وہاں طغیانی آسکتی ہے۔

واضع رہے کہ جمعہ کی رات طوفانی بارش نے بارہ افراد کی جان لے لی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.