عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور

0

راولپنڈی(جی این اے) عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔
احتساب عدالت میں توشہ خانہ کے نئے ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔جج نےپاکستان تحریک انصاف کے بانی اوربشریٰ بی بی کا آٹھ آٹھ دن کا ریمانڈ منظورکیا۔ ریمانڈ پورا ہونے کے بعد دونوں کوبائیس تاریخ کو پھر پیش کرنے کی ہدایت دی۔واضح رہےنیب نے گزشتہ روزعمران خان اوربشریٰ بی بی پر نئے کیس میں گرفتاری عمل میں لائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.