پاکستان کو شکست،بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ جیت لیا
بھارتی ٹیم نے پاکستان کا ایک سو ستاون رنز کا ہدف بیسویں اوور میں حاصل کر لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ جیت لیا۔
بھارتی ٹیم نے پاکستان کا ایک سو ستاون رنز کا ہدف بیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔بھارت کی جانب سے امباتی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے نصف سینچری اسکور کی۔جبکہ گرکیرات سنگھ مان نے چونتیس اور پٹھان نے تیس رنز بنائے۔پاکستان کے عامر نے دو جبکہ سعید اجمل, وہاب اور شعیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔بیٹنگ میں شعیب ملک 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے ۔