راولپنڈی(جی این اے)دہشتگردوں کا بنوں چھاؤنی پرحملہ،آٹھ فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 شر پسند ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روزصبح دش دہشت گردوں نے بنوں چھاوٴنی پر اچانک حملہ کر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ان کی کوشش ناکام بنا دی۔
شر پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاوٴنی کی دیوار سے ٹکرائی، خودکش دھماکےمیں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اورپاک فوج کے آٹھ بہادر جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے دہشتگردانہ کارروائی حافظ گل بہادر گروپ کی جانب سے کی گئی یہ گروپ افغانستان سے کام کرتا ہے، جو پہلے بھی کئی بار پاکستان میں ایسے حملے کر چکا ہے۔