پی ٹی آئی پر پابندی سے پہلے قانونی اورآئینی تقاضے پورے کریں گے
واضع ثبوت ہیں کہ پی ٹی آئی کو عیسائی اوریہودی فنڈزدیتے رہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
لاہور(جی این اے)سیاسی نہیں آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ کریں گے،اگرچہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈپارٹی ہے تاہم ابھی پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،پابندی سے پہلے آہینی اورقانونی پہلوں کو سامنے رکھیں گے،جو بھی ملک کی سلامتی یاامن کے خلاف ہوگا اسے آئین اورقانون کے مطابق سزا دیں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی صحافیوں سے دو ٹوک باتیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عیسائی اوریہودی فنڈز دیتے رہے ہیں،واضع ثبوت بھی ہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ ن لیگ یا پی ڈی ایم کو شوق نہیں تھا حکومت لینے کا مگر نہ لیتے تو ملک ہی ڈیفالٹ کرجاتا،اب وطن کو معاشی طورپر مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ دے چکی ہے اوراعلان بھی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان،سابقہ صدرعارف علوی اورسابقہ ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلایا جائے گا۔وفاقی کابینہ سے منظورہونے کے بعد ان تینوں شخصیات کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیج دیا جائے گا۔