آج کس شہر میں شدیدگرمی پڑنے کا امکان ہے؟

0

کراچی(جی این اے)کراچی میں آج پھر سورج آگ برساسکتا ہے،پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،تاہم رات کو کچھ جگہوں پر تیزبارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی شہرکا موسم بہت گرم رہے گا،لیکن شام کے وقت گرج چمک کیساتھ تیزبارش بھی ہوجانےکاامکان ہے،سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہورہی ہیں اس لئے آج سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.