درخت سے کھجوراتارنے پر چوکیدارکا کم سن بچے پر بدترین تشدد

0

دادو(جی این اے)بے رحمی کی انتہا،درخت سے کھجوراتارنا بچے کا جرم بن گیا،چوکیدارنے زنجیروں میں باندھ کر بچے کو بدترین تشددکا نشانہ بنایا،پولیس افسرکی سربراہی میں ہونے والے جرگے میں صلع کرادی گئی۔

جرگے میں بچے کے باپ سمیت لیاقت نامی وکیل،رائس مل عملہ،ظالم چوکیداراورصداحسین نام کا پولیس افسرشریک ہوئے،جرگے میں شریک افراد نے دونوں فریقوں کا پہلے موقف سنا اسکے بعد چوکیدارپر پچاس ہزارروپے جرمانہ کیا جس میں سے پچیس ہزاراس نے بچے کے باپ کو ادا کئے اورباقی پچیس ہزار ملزم کی اپیل پر معاف کردئیے گئے۔

چوکیدار نے عدالت سے ضمانت بھی کروالی ہے۔واضع رہے کہ بچے پر تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.