لڑکے نے لمبے بال رکھنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا؟

0

امریکہ(ویب ڈیسک)امریکہ میں نت نئے دلچسپ واقعات اکثرمنظرعام پر آتے رہتے ہیں،ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک لڑکے نے پانچ فٹ لمبے بال رکھ کر گیزورلڈریکارڈبنا لیا۔

نوعمرروبین کا کہنا ہے کہ اسے لمبے بال رکھنا اچھا لگتا ہے اوروہ جب دوسال کی عمر میں تھا تب سے آج تک اسکے بال نہیں کاٹے گئے،اسلئے اب اسکے بالوں کی لمبائی پانچ فٹ تین اعشاریہ تین انچ تک پہنچ گئی،اس سے پہلے یہ بھارت کے ایک شہری نے چارفٹ اور نو اعشاریہ پانچ انچ بال لمبے کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

روبین نے مزید کہا کہ وہ جب سردھوتا ہے تو اسے بیس منٹ کا وقت درکارہوتا ہے،اورلمبے بال رکھنا اسکا شوق ہونے کیساتھ اسکے قبیلے لکوٹا کی بھی روایت ہے کہ تمام لوگ لمبے بال ہی رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.