لاہورہائی کورٹ نےعمران خان کے بارہ کیسوں میں اہم فیصلہ سنادیا
عمران خان کی درخواستیں منظور،جسمانی ریمانڈکالعدم قراردے دیا گیا
لاہور(جی این اے)بارہ کیسوں میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈکالعدم قراردیا جاتا ہے،ہائی کورٹ لاہورنے بڑا فیصلہ تحریری طورپر سنا دیا ہے۔
دورکنی بینچ جو کہ جسٹس طارق سلیم اورجسٹس انوارلحق پنوں پر مشتمل تھا نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈمیں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے،اس حوالے سے اعلی عدالتوں کے فیصلے بھی موجود ہیں،جوڈیشل مجسٹیریٹ نے جسمانی ریمانڈ کے دوران الزامات کا جائزہ بھی لینا ہوتا ہے،فیصلے سے یہ بھی واضع ہوا کہ عدالت کو قانونی طورپر پراسکیوٹر جنرل مطمن کرنے میں ناکام رہے،جج مقدمہ ختم کرسکتا ہے اگر مقدمہ بنتا ہی نہ ہوتو،آئین کے مطابق ہرشہری کو حقوق حاصل ہیں۔
فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ عمران خان کی درخواستیں منظورکی جارہی ہیں اورانکا جسمانی ریمانڈبھی کالعدم قراردیا جارہا ہے۔