نامورفلم اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعداداکاری کیوں چھوڑی وجہ سامنے آگئی
شادی کے بعد بچوں کی تعلیم وتربیت خود کی،مارننگ شومیں صاحبہ کی گفتگو
لاہور(جی این اے)فلم انڈسٹری سے دوری کا فیصلہ جان ریمبواورمیرا مشترکہ تھا،شادی کے بعد بچوں کی تعلیم وتربیت میری ترجیع تھی،پاکستانی فلمی اداکارہ صاحبہ نے آخر کارشادی کے بعداداکاری ترک کرنے کی وجہ بتا ہی دی۔
ایک نجی چینل کے مارننگ شومیں گفتگو کے دوران صاحبہ نے کہا کہ میں نے خود بچوں کی تعلیم اورتربیت کی ہے،ہم سب شاپنگ کرنی ہوتو ایک ساتھ جاتے ہیں مگرریمبونہیں جاتے وہ گھر ہی ہوتے ہیں،بچوں کیلئے میں مرد ہوں،اب میرے بچے بڑے ہوگئے اوربہت خوش ہوتی ہوں جب لوگ یہ کہتے ہیں کہ اپ نے بچوں کی تربیت بہت اچھی کی ہے۔
اب تو بچے بڑے ہوئے تو میرے شوہر جان ریمبو نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے کہ میں اب اداکاری میں اپنے جوہر دکھا سکتی ہوں،اس لئے اب میں ایک بارپھر سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے جارہی ہوں۔