کہیں تیز کہیں ہلکے برستے بادلوں نے موسم خوشگوارکردیا

0

لاہور(جی این اے)مون سون بارشوں کا پانچواں دورشروع ہوگیا،اسلام آباد ہی نہیں بلکہ پنجاب کے بھی کئی شہروں میں تیز بارش سے موسم کافی حد تک خوشگوارہوگیا،شدید حبس میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

لاہور کے کئی شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش ہوئی جسکی وجہ سے گرمی اورحبس کی شدت میں بھی کمی ہوگئی ہے،گرمی سے بے حال لوگوں نے بہت خوشی کا اظہارکیا،اسی طرح آج صبح سویرے سے اسلام آباد اورراولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے بارش برستی رہی،ساتھ تیزہوائوں کے سلسلے نے گرمی کا زورتوڑکے رکھ دیا۔

گجرات میں تو بارش کا پچاس سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جبکہ نشیبی علاقے ڈیمز کا منظرپیش کرنے لگے۔پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کردی ہے کہ انتیس سے لیکر اکتیس جولائی تک پنجاب کے معتددشہروں میں بادل برسیں گے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے بہت سے شہروں میں بادل برسیں گے اسی لئے تمام شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.