حکومت کے دھرنا ختم کرنے کیلئے ترلے،جماعت اسلامی کا صاف انکار

جماعت اسلامی مذاکرات کیلئے راضی ہوگئی،چاررکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی

0

راولپنڈی(جی این اے)جماعت اسلامی نے چارارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر حکومتی پیش کش کو قبول کرلیا ہے۔

جماعت اسلامی جس نے مہنگائی اوربجلی کے بلوں میں طوفانی اضافے کے خلاف تین دن سے دھرنا دیا ہوا ہے حکومت پیش کش قبول کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔حکومتی وفد نے دھرنے کے مقام پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی،حکومتی وفد میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ،ڈاکٹرفضل چودھری اورکچھ دیگر افراد بھی شامل تھے۔

حکومت کی طرف سے آئے وفد نے جماعت اسلامی سے درخواست کی کہ دھرنا ختم کردیں مگر جماعت اسلامی نے درخواست کو مسترد کردیا مگر مزاکرات کیلئے راضی ہوگئے۔

جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان نے چاررکنی کمیٹی نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہے،آج مذاکرات کا پہلادورہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.