نیوجرسی(ویب ڈیسک)ساحل سمندرپر چہل قدمی کے دوران امریکی خاتون کو ڈیڈھ سوسال پرانی بوتل ملی جس میں ایک خط بھی موجود تھا،بوتل ملنے کے بعد خاتون کی شہرت پوری دنیا میں ہوگئ۔
اسمتھ مرفی نام کی خاتون بوتل دریافت کرنے کے بعد اب اس کھوج میں ہیں کہ اس میں موجود خط میں کیا تحریر لکھی گئی کیونکہ تاحال کوئی بھی سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر خط میں ایسا کیا لکھا گیا ہے،بوتل پر ڈکھن کے بجائے ایک کارک لگا ہواتھا جسے تھوڑی سی محنت کے بعد کھول لیا گیا۔خاتون نے بوتل ملنے اوراسے کھولنے سمیت خط کی بھی سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل کی جودیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گئی۔اسمتھ مرفی اب عام نہیں مشہورخاتون بن چکی ہے۔
خاتون نے بوتل ملنے کے بعدگینزورلڈریکارڈز سے بھی رابطہ کرلیا ہے جنکے مطابق اس سے پہلے جو ایک بوتل ملی تھی وہ 2018میں دریافت کی گئی تھی جبکہ وہ 1886میں سمندربردکی گئی تھی۔