نئی دلی(ویب ڈیسک)مجھے بیٹی نہیں بیٹا چاہیے تھا،ظالم ماں نے نودن کی اپنی معصوم بیٹی چھری مارکرقتل کرڈالی،شوہربیوی کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔
بھارت کے میڈیا پر آنے والی اس افسوسناک خبر کے مطابق بائیس سالہ ماں نے بہت بے دردی کیساتھ اپنئ نو ماں کی بیٹی کا گلا کاٹا،گووندانامی شوہر کی رپورٹ پر پولیس جب گھر پہنچی تو ننھی سی جان خون میں لت پت ایک کمرےمیں تھی جبکہ قاتل ماں دوسرے کمرے میں موجود تھی۔
بے رحم قاتل ماں سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ چاہتی تھی اسکے گھر بیٹا پیداہو مگربیٹی ہوگئی مجبوراً مجھے چھری سے اسکا گلا کاٹنا پڑا۔پولیس نے قاتل ماں کو گرفتارکرکے آلہ قتل بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔