پارہ چنارمیں دوقبائل کے مابین شدید جنگ،تیس افرادجاں بحق کئی درجن زخمی ہوگئے

0

ضلع کرم(جی این اے)لالچ وحرص کی انتہا،دوقبائل کے مابین پانچ دن سے جاری لڑائی میں اب تک تیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،اور ایک سوپینتالیس زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس کی بڑی تعداد پاراچنارمیں موجودہے،صدہ شہر اورپارہ چنارپرمیزائل حملے بھی کئے گئے ہیں،جبکہ ایم این اے انجینیئرحمید حسین کا کہنا ہے کہ مقامی ہسپتالوں میں اوربازارکے اسٹوروں پر ادویات بھی ختم ہوچکی ہیں،رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی نے حکومت سے فائربندی کرانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ دونوں قابائل کے درمیان ہونے والی لڑائی کی وجہ زمین ہے،اوراس زمین کے تنازعے نے درجنوں لوگوں کو منوں مٹی تلے سلا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.