آپریشن کے پیسوں سے بجلی کا بل جمع کرانے پر مریض خاتون نے نالے میں چھلانگ لگادی

0

گوجرانوالہ(جی این اے)بجلی کے زائد بل نے ایک اورجان لے لی،آپریشن کے پیسوں سے بل جمع کرا دینے پر مریض خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

واقعہ مکی روڈ پر پیش آیا،بیٹی نے بہت کوشش کی ماں کو روکنے کی مگر بیمارماں نے خود کو بے رحم نالے کے حوالے کردیا،چھلانگ لگانے والی خاتون کے عثمان نامی بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا جولائی کا بل دس ہزارروپے آگیا،والدہ کا ہرنیہ کا آپریشن ان ہی پیسوں سے ہونا تھا جن سے بل جمع کرایا گیا،والدہ بہت دلبرداشتہ ہوگئیں اورنالے میں کود گئیں۔

اگرچہ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی مگر چھلانگ لگانے والی خاتون نالے کے پانی میں غائب ہی ہوگئیں ہیں جنکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن بھی کیا جارہا ہے مگر تاحال خاتون کا کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں بہہ کرچلی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.