سوشل میڈیاپر عوام کو اکسانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا

چیف جسٹس آف پاکستان کو قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،وفاقی وزرائ کی پریس کانفرنس

0

اسلام آباد(جی این اے)چیف جسٹس پاکستان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے،سوشل میڈیا پر فساد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیراحسن اقبال اورخواجہ آصف کی دبنگ پریس کانفرنس میں اظہارخیال۔

مذہب کے نام پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ خون خرابہ ہو،سپریم کورٹ کی وضاحت کے باوجود پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،کسی کو قتل کرنے کے فتوے دینے کی ریاست کسی طوربھی اجازت نہیں دے گی۔

دفاع کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام کو قتل کیلئے اکسایا جارہا ہے،ایسی پوسٹیں لگائی جارہی ہیں جن سے فساد پھیلے،مگر اب قانون متحرک ہورہا ہے،سخت کارروائی کریں گے۔کوشش کی جارہی ہے کہ عدلیہ کی آوازکو دبادیا جائے۔

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ یہ آئین اوردین سے بغاوت کے مترادف ہے کہ چیف جسٹس کوقتل کرنے کی باتیں کی جائیں،چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں،ایسے شخص کے خلاف اب قانون حرکت میں آئے گا،سختی سے نمٹیں گے۔کسی جھتے یا گروہ کا کوئی حق نیں کہ وہ کسی کے ایمان کا فیصلہ کرتا پھیرے۔سزا اورجزا کا حق صرف عدلیہ کے پاس ہے اورکسی کے پاس نہیں۔

احسن اقبال نے علمائ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھیں اورلوگوں کو ہدایت کا راستہ بتائیں،غیراسلامی اورغیرآئینی اقدامات کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.