جماعت اسلامی نے دھرنوں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلانے کا اعلان کردیا

حکومت کی ظالمانہ پالیسیاںاورنالائقی پوری قوم بھگت رہی،امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دلیرانہ خظاب

0

راولپنڈی(جی این اے)بجلی کے بل اب کسی بھی طبقے کیلئے ادا کرنا ممکن نہیں رہا،حکومت کی مجبوریاں نہیں ہیں یہ بلکہ نااہلی،نالائقی اورکرپشن ہے جو پوری عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے،حبس اوربارش کے باوجود لوگ پانچ دن سے بیٹھے ہیں،اٹھارہ فیصد ٹیکسوں نے عوام سے عام روزمرہ استعمال کی چیزوں کا حصول بھی مشکل بنا دیا،کل سے کراچی میں بھی دھرنا ہوگا،اب دھرنوں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلتا چلا جائے گا،جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا دھرنے کے شرکا سے پرجوش خطاب۔

جماعت اسلامی کے امیر نے مزید خطاب میں کہا کہ یہ دھرنا عوام کو ریلیف کی فراہمی تک جاری رہے گا،پچیس کروڑ عوام کی امیدوں کا محورہے یہ دھرنا،عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہوچکی ہیں۔حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے کارخانے بند ہوچکے ہیں،غربت بے روزگاری کا راج ہے،حکومتی وزیر کہتے ہیں کہ آئی پیزسے ہم بات نہیں کرسکتے،جس سے ہر دورحکومت میں معاہدے ہوتے رہے،آئی پی پیز معاہدوں میں طے ہونے والی شراط کا بھی کہتے ہیں ہم سامنے نہیں لاسکتے،

آپ عوام کا خون نچوڑسکتے ہیں تو معاہدے کیوں نہیں سامنے لاسکتے؟

اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آرایل این جی کا استعمال اس لئے یہ کررہے ہیں کہ انہوں نے معاہدے ناجائز کیے ہوئے ہیں،بڈنگ کا اعلان بھی غلط وقت پر کرتے ہیں،یہ انکی نالائقی ہے،کیوں نہیں اعلان کررہے کہ کوئی بھی سرکاری گاڑی تیرہ سی سی سے زیادہ استعمال نہیں کی جائے گی،بقول انکے ایسا ہوہی نہیں سکتا،مگر اب یہ سب حکومت کو ہی کرنا پڑے گا ورنہ کوئی بات نہیں بن سکتی۔

کراچی میں گورنر ہائوس اورپشاورمیں وزیراعلی ہائوس کے سامنے دھرنے ہونگے،پورے ملک میں دھرنے پھیلائیں گے،اب یہ معاملہ رکنے والا نہیں ہے۔تنخواہ دارطبقے پر بھی حکومت نے اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ایف بی آر کی مدد سے بھی ایک ہزارارب روپے کی کرپشن کی جارہی ہے،روڈمیپ ہمارے پاس موجود ہے اب دیکھیں گے ہمارے ملک کو ترقی کرنے سے کون روکے گا،اب ان حکمرانوں سے جان چھڑانا ہوگی،اب پورے ملک میں دھرنے ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.