سابقہ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فوجی بغاوت پر اکسانے کے جرم میں چودہ سال قیدبامشقت کی سزا

0

راولپنڈی(جی این اے)ریاست کے خلاف کام ہوگا تو سزا تو ملے گی،لیفٹیننٹ کرنل(ر)اکبر حسین فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں چودہ سال بامشقت قید کی سزاکے حقدارٹھہرے۔

اکبر حسین کا فیلڈجنرل کورٹ مارشل ہوا تھا،دس مئی 2024کو آخر چودہ سال سخت قید کی سزا سنا دی گئی،آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا کے تحت مذکورہ افسر کا رینک بھی چھبیس جولائی کو ضبط کیا گیا ہے،اسی طرح سابقہ میجرعادل فاروق راجہ اورسابقہ کیپٹن حیدررضا مہدی کا بھی کورٹ مارشل ہوا،آرمی ایکٹ کے مطابق عادل راجہ کو بھی چودہ سال اورحیدر رضا کو بارہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں کا عہدہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے،دونوں کو ملک کے تحفظ اورمفادات کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے سزا سنائی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.