ممبئی(ویب ڈیسک)کرینہ کپورکا تعلق ہندو مذہب سے نہیں ہے بلکہ وہ عیسائی مذہب کی ماننے والی ہیں،کرینہ کی والدہ بی عیسانی خاندان سے تھیں،سیف علی خان اورکرینہ کپور کی آیا للیتا ڈی سلوا نے اہم انکشافات کرڈالے۔
بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہورسیف علی خان اورکرینہ کپورکی سابقہ نرس نے مزید بتایا کہ کرینہ بہت مذہبی ہیں اوردوسروں کے مذاہب کا بھی بہت احترام کرتی ہیں،بچوں کو مثبت سوچ کا حامل بنانے کیلئے کرینہ نے انہیں مذہب سے ہمیشہ قریب رکھا ہے،کرینہ کے بیٹے تیمورکی دیکھ بھال میں ہی کرتی تھی اورمیں اکثر عیسائی اورسکھ مذہب کے کلام لگاتی تھی جس پر کرینہ کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہوتا تھا۔
کرینہ کپور کے دوبیٹے ہیں جن میں ایک کا نام تیمورعلی خان اوردوسرے کا نام جہانگیر خان ہے جو بہت شرارتی بھی ہے اوروالدین کا لاڈلا بھی ہے۔