کرکٹ کے اہم معاملات کس سابقہ کرکٹر کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)شائد کرکٹ میں بہتری آ ہی جائے،کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابقہ کپتان وقاریونس کو کرکٹ کے معاملات سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی،شعبہ انٹرنیشنل ،ڈومیسٹک اورکھلاڑیوں کے این اوسی ودیگرفیصلے بھی کرکٹرہی کرے گا۔پی سی بی کے چیئرمین صرف انتضامی معاملات پر ساری توجہ دیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر پوری توجہ محسن نقوی ہی دیں گے،علاوہ ازیں پی سی بی میں وقاریونس کو اعلی عہدہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،وہ مینز کرکٹ کو فوکس کریں گے۔

واضع رہے کے آئین پی سی بی کے تحت چیئرمین اپنی پاورکسی کو بھی دینے کا حق رکھتا ہے،قومی ٹیم کے تمام امورکی نگرانی وقار یونس کے ذمہ ہوگی،وقاریونس ریڈ بال کوچز اورنیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال کی بھی نگرانی کریں گے۔،تجربہ کارکرکٹرز کو اہم امورمیں شامل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.