جماعت اسلامی نے آج سے کراچی میں بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا

0

راولپنڈی(جی این اے)حکومت اورجماعت اسلامی کے مابین آج مذاکرات کا دوسرا دورتین بجے شروع ہوگا،دھرنے کو بھی آج چھٹا دن ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے اٹھانوے فیصدلوک بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصرہوچکے ہیں،لوگ بچوں کو سکول بیھجیں،کھلائیں پلائیں یا بجلی کے بلز اداکریں؟آج کراچی میں دھرنا دیں گے اوربہت جلد لاہورمیں بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیں گے۔

امیرجماعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاجربرادری بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے،ان سے مشاورت کے بعد پہیہ جام ہڑتال کا بھی آغاز کردیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.