اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے

اسماعیل ہنیہ ایران کے نئے صدرکی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے کیلئے تہران میں تھے

0

تہران(ویب ڈیسک)حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید ہوگئے،حماس نے بھی حملے اورشہادت کی تصدیق کردی ہے۔

ایران کے ٹی وی پر یہ بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ تہران میں ہی اپنی رہائش گاہ پر موجو دتھے،انہوں نے نئے ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری مین شرکت کرنا تھی مگر اسرائیل نے انکی رہائش گاہ کو ہی میزائل کا نشانہ بنا کر انہیں شہید کردیا۔

ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس حملے کی جلد تحقیقات مکمل کریں گے اورمنظرعام پر لائیں گے۔

حماس کی طرف سے بھی بیان سامنے آگیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جو بھی ذمہ دران ہیں انہیں سزا دی جائے گی،ہم فلسطینی قوم،امت مسلمہ اوردنیا بھرمیں جہاں بھی انصاف پسند عوام رہتے ہیں ان سے تعزیت کرتے ہیں۔

موسی ابومرزوق جو کے رہنما ہیں حماس کے انہوں نے کہا کہ اسماعیل کی شہادت ایک بزدلانہ حملے میں کی گئی ہے،اس سنگین واقعہ پر سزابھی دیں گے اوریہ بھی واضع کردیں کہ اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہی رہے گا۔ہم بیت المقدس کی آزادی کیلئے کھلی جنگ کررہے ہیں اس کیلئے جو بھی قیمت اداکرنا پڑی کریں گے،دیگر رہنمائوں نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اوریہ بی کہا کہ اسرائیل تمام سرخ لکیروں کو پارکرچکا ہے،اس نے ایک جامع جنگ کی طرف معاملات کا رخ موڑ دیا ہے،اب جنگ کیلئے تمام مذاحمتی تنظیں تیارہوچکی ہیں،اسرائیل اب پچھتائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.