ممبئ(ویب ڈیسک)میرے والد بہت سخت مزاج تھے،اچھے انسان تھے مگر زیادہ غصے میں ہی رہتے تھے،کبھی گلے لگا کر پیار نہیں کیا،مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میرے والد کی آنکھوں کا رنگ کیسا ہے،ہر وقت ان سے خوف زدہ رہتا تھا،مشہوربھارتی اداکاررنبیر کپورکے اپنے والد رشی کپورکے بارے میں حیرت انگیز انکشافات۔
رشی کپور جو کہ ایک عرصے تک بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائے رہے،انکے مداح آج بھی انہیں یاد کرکے اداس ہوجاتے ہیں انکے بارے میں انکے بیٹے رنبیر نے ایک انٹرویو کے دوران حیران کن باتیں بتائیں،وہ کہتے ہیں کہ میرے والد اپنے خاندان اورکام سے لگائو کیساتھ شراب سے بھی کافی محبت کرتے تھے،دل کی باتیں بھی فوراً کہہ دیتے تھے،والدہ کیساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اورمیں کم عمر تھا اکثر گھر کی سیڑھیوں میں بیٹھ کر یہ جنگ دیکھتا رہتا تھا،یہ وجہ ہے کہ کبھی اپنے والد کے زیادہ قریب نہیں ہوسکا۔
میں ہروقت ان سے خوف محسوس کرتا رہتا تھا،گھریلو تنائو نے مجھ پر کافی گہرا اثرچھوڑا تھا،والد رشی کپورنے تو کبھی میرا ہاتھ بھی نہیں پکڑا،بہت لاڈ آبھی جائے تو صرف ایک تھپکی دے دیتے تھے۔