لاہورمیں تیزترین بارش کا سلسلہ،44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شہرکے کئی علاقے زیرآب،تین بڑے ہسپتالوں کی وارڈیں بھی پانی سے بھرگئیں
لاہور(جی این اے)لاہور کے کئی علاقوں میں پانچ گھنٹے سے تیزترین بارش جاری،گھروں اورہسپتالوں میں پانی داخل ہوگیا،چوالیس سالہ بارش کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
تاج پورہ،لکشمی چوک،نشترٹائون اورجوہرٹائون کے کئی گھرپانی سے بھرگئے،متعلقہ محکمے کی جاری رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر زیادہ بارش ہوئی ہے،تین سوستاون ملی میٹربتائی گئی جبکہ نشترٹائون میں دوسوننانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ پر آئی۔
محکمہ موسمیات نے بتادیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ چھ اگست تک جاری رہے گا۔لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں پانی جانے سے وارڈزمیں داخل مریض شدیدمشکلات کا شکارہوچکے ہیں،لوگ وزیرصحت کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔