پاکستان کی ٹی 20ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی خبریں،بھارت کا بھی ردعمل سامنے آگیا

0

ممبئ(ویب ڈیسک)چیمپئنزٹرافی میں شرکت کرنے پاکستان جائیں گے یا نہیں اس کیلئے بھارت کے کرکٹ بورڈ کو حکومتی منظوری کا انتظار ہے،نائب صدربی سی سی آئی راجیوشکلا کا پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان بائیکاٹ کے حوالے سے جوچاہے کہتا رہے مگر ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اورسری لنکا ہی کریں گے۔ہم تو خود انتظارکررہے کہ حکومت چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دے۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے ایک سینئرعہدیدارکا بھی کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تو لازمی بات ہے پاکستان تو ردعمل دے گا،انتقامی کارروائی کی توقع کی جاسکتی ہے،پاکستان اگرہم نہ گئے تو ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دیں گے،لیکن پی سی بی کو بھی یہ سمجھنا چاہے کہ یہ بی سی سی آئی کے اختیارمیں نہیں بلکہ کوئی بھی ٹیم کسی بھی ملک کھیلنے کیلئے جاتی ہے تو اجازت حکومت نے دینا ہوتی ہے۔

پاکستان بھی غیرجانبدارمقام پر میچیز کرانے کی افواہوں کے باوجود اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ چیمپینزٹرافی کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے،اس کیلئے راولپنڈی،کراچی اورلاہورمیں ہونگے،مختلف آٹھ ٹیمیں پہلے ہی پاکستان میں کھیل چکی ہیں،بھارت کے پاس اب پاکستان نہ آنے کا کوئی سبب نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.