مشہورکامیڈین اداکارسردارکمال کی وفات پر ساتھی فنکاروں کا جذباتی ردعمل

0

لاہور(جی این اے)مشہورکامیڈین فنکارسردارکمال کی وفات کے بعد دیگرفنکاروں کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے،عمران اشرف نے جزباتی اندازمیں کہا کہ مجھے سمجھہ نہیں آتی کیا کہوں میرے پاس وہ الفاظ ہی نہیں ہیں کہ کچھ کہہ سکوں بہت مشکل سے خود پر قابو پایا ہوا ہے،بہت برسوں بعد ایسا دوست ملا تھا۔

عمران اشرف کہتے ہیں کہ یہ میں ہی جانتا ہوں کہ کیا کھو دیا ہے،سردارکمال اکثر مجھے کہتے تھے کہ عمران میں تمہیں کبھی گرنے نہیں دوں گا،میں نے اورسردارکمال نے ایک ساتھ ہی ملک سے باہر جانا تھا مگر وہ اپنا کام جاتے ہوئے ہی ختم کرگئے۔بہت نقصان برداشت کئے مگرسردارکمال کی اچانک موت تو ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا ہوہی نہیں سکتا،ہمارا پروگرام بھی انکے بغیر ادھورا ہوگیا ہے،اچھے انسان ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں بس جاتے ہیں۔

ناموراداکارافضل خان جو ریمبو کے نام سے زیادہ مشہورہیں نے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ سردارکمال میرے لئے بالکل بھائیوں جیسے ہی تھے،اپنی پہلی فلم سے آخری شوتک ہم اکھٹے ہی رہے،وہ بہت پیارکرنے والانفیس انسان تھا،کبھی اونچی آوازمیں بات تک نہیں کی،اللہ انکو جنت میں اعلی درجہ دےاورفیملی کو صبردے۔

ہنی البیلا جو آج کل پروگرام مذاق رات کی ٹیم کیساتھ ہوتے ہیں انہوں نے بھی کہا کہ مجھے اتنا دکھ ہے کہ بات کرنا مشکل ہے،سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ہمارے ساتھ کیا ہوگیا ہے،دودن پہلے ہی ہماری ریکارڈنگ ختم ہوئی تھی مگر آج وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں،لوگ آتے ہیں چلے بھی جاتے ہیں مگر کچھ ہستیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے اخلاق اورکام کی وجہ سے زندہ رہتئ ہیں۔سب انکو بہت پسند کرتے تھے وہ ہنس مکھ انسان تھے،کبھی ان سے کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوئی،فنکار بھی بہت کمال کے تھے۔

اسٹیج اداکار افتخارٹھاکر کہتے ہیں کہ سردارکمال کی اچانک وفات پا جانا ہم سب کیلئے بہت زیادہ دکھ کے لمحات ہیں،وہ اچھے فنکارہونے کے ساتھ استاد بھی تھے بہت کچھ ان سے سیکھنے کو ملا ہے،دوسروں کا ہمیشہ خیال رکھتے تھے۔انکا شمار میرے پسندیدہ فنکاروں میں ہوتا ہے،ہر شعبے میں وہ کام کرچکے ہیں،انکی وفات سے میرا تو دل ہی بیٹھ گیا ہے۔

نسیم وکی کا کہنا ہے کہ سردارکمال صرف فنکارنہیں تھا ہمارا بہترین دوست اوربڑا بھائی تھا،برداشت ہی نہیں ہورہا کہ وہ ہمیں چھوڑ گیا ہے،ہرخوبی کا مالک تھا،بہت محبت کرنے والاانسان تھا،انکو دیکھ کرمیں نے کام کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرواداکارہ ریشم کہتی ہیں کہ بہت برسوں بعد مذاق رات پروگرام میں ان سے ملاقات ہوئی تھی،انکے ساتھ کئی فلموں اورڈراموں میں کام کرچکی ہوں،وہ واقعی کمال انسان تھا،آج انکی وفات پر میں بھی بہت تکلیف میں ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.