تہران(ویب ڈیسک)اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ ایران کے شہرتہران میں اداکی گئی ہے۔
تہران یونیورسٹی میں نمازجنازہ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی نے پڑھائی،خواتین سمیت بڑی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے۔
نمازجنازہ میں شریک ہونے والے لوگوں نے اسماعیل ہانیہ اورفلسظین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے،ایران کے سابقہ صدرابراہیم رئیسی جیسا ہی پروٹوکول اسماعیل ہانیہ کے جنازے کو دیا گیا،اسماعیل ہانہ کے نمازجنازہ دوحہ جو قطرکا دارالحکومت ہے وہاں بھی ادا کی گئی ہے،دوحہ مین ہی اسماعیل ہانیہ کو سپردخاک کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی،گزشتہ روزجماعت اسلامی کے دھرنے میں بھی نمازجنازہ پڑھی گئی جس میں عوام کی بہت بڑی تعدادشریک ہوئی۔